اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی ن لیگ کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روکنے کی ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ جھوٹا بیان حلفی دینا بھی انتخابی کرپشن ہے،فیصل واوڈا کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن روکا جائے،وکیل نے کہا کہ کل کیس کی سماعت ہے تب
تک نوٹیفکیشن روکاجائے۔ جس پر ممبرپنجاب الطاف قریشی نے استفسار کرتے ہوئے کہ فیصل واوڈانے جھوٹ بولا ہے توہائی کورٹ نے نااہل کیوں نہیں کیا، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ نوٹیفکیشن روکنے کی کوئی وجہ بھی تو بتائیں،انہوں نے کہاکہ نوٹیفکیشن ہو جائے تو بھی کمیشن کارروائی کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی استدعامستردکردی۔