اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی ) سینیٹ الیکشن میں کورونا ا یس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی ہال پہنچے تاہم وزیر اعظم سمیت اکثریتی اراکین نے
ماسک نہیں پہنااور ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرتے رہے ہیں ۔دریں اثنا سینٹ انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسر نے رکان پارلیمنٹ کو ہندسوں کا انتخاب انگلش اور اردو میں کر نے کی ہدایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان کا انتخاب خفیہ رائے شماری کیا گیا ۔ آر او کی ہدایت کے مطابق ارکان اسمبلی بیلٹ پر ترجیحی امیدوار کو ہندسوں میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی اور ہندسوں کا انتخاب انگلش اور اردو میں کر نے میں ہدایت کی گئی ۔ آر او کے مطابق کسی بھی امیدوار کے سامنے دو ہندسے لکھنا منع ہے،آر او نے امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے بیلٹ باکس دکھائے۔علاوہ ازیں سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگایا گیا۔ بدھ کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگا دیا جس میں کہاگیاکہ کسی ووٹر ، امیدوار یا پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں ،ارکان کو بیلٹ پیپر حاصل کرنے کیلئے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ،عام نشست کیلئے بیلٹ پیپر سفید ، خواتین کء نشست کیلئے گلابی بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ،بیلٹ پیپر پر ووٹر کی شناخت کا نشان لگنے پر ووٹ مسترد تصور کیا گیا ۔