اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فیصل واوڈا نے استعفیٰ دے دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کر کے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فیصل واوڈا صبح 9 بجے قومی اسمبلی ہال پہنچے جہاں انہوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے بطور رکن قومی اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور بعدازاں آدھے گھنٹے

بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دیکر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیا ۔دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا نے بطور رکن قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کیا ہے جب تک سپیکر قومی اسمبلی استعفا منظور نہ کرلے تب تک وہ رکن قومی اسمبلی ہی رہتا ہے ،نا اہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کو دوہری شہریت چھپانے پر نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا

قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں بطور رکن قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کیا ہے پتہ نہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے استعفیٰ دیا ہے یا بعد میں؟انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بہت سے ارکان استعفیٰ

دے چکے ہیں اور وہ دوبارہ پارلیمنٹ آجاتے ہیں، جب تک اسپیکر استعفیٰ منظور نہ کر لے متعلقہ شخص ایم این اے ہی ہوتا ہے، بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا دہری شہریت نہ رکھنے کا جھوٹا بیانِ حلفی دے کر صادق و امین نہیں رہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ

ایسا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہو سکتا ۔ ریکارڈ سے واضح ہے کہ فیصل واوڈا کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری تک امریکی شہری تھے، 18 جون کو اسکروٹنی ہوئی 25 جون کو فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کی۔درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار

کیا کہ فیصل واوڈا نے نااہلی سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بھی جھوٹے بیانِ حلفی پر فیصل واو ڈا کو نا اہل قرار دینے کا معاملہ زیرِ التواء ہے، فیصل واو ڈا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واو ڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواست غیر موثر ہونے کی وجہ سے نمٹا دی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…