منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

27فروری کو بھارت کو منہ توڑ جواب ،ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے، مختلف بورڈ آویزاں

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،نئی دہلی (این این آئی)دو سال قبل پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 2 بھارتی جہازوں کو پاکستانی فوج نے مار گرایا تھا ، ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا جس کی یاد میں پاکستان میں

سرپرائز ڈے منایا گیا۔27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔ پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ابھی نندن نے پاکستانی چائے تعریف کی تھی۔ دو سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے ہیں اور اسی کی یاد میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بل بورڈز بھی اذویزاں کیے گئے ہیں جس میں ”ٹی از فنٹاسٹک” درج ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ”ٹی از فنٹاسٹک” کا ہیش ٹیک زیرگردش رہا جو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات اس کی اپنی زبانی دیکھ کر بوکھلا گیا۔ بھارتی چینلز اپنے عوام کو ابھی نندن کی ویڈیو فارورڈ نہ کرنے کی درخواستیں کرتے رہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیانیے کی جنگ میں مات کھانے کے بعد بھارتی چینلز کی حقائق روکنے کی یہ کوشش بھی ناکام ہوئی۔27 فروری

کے سارے حقائق آج دنیا جان چکی مان چکی۔ابھی نندن کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بن چکا۔ انڈین میڈیا پر ہاتھ جوڑ کر بے سود اپیل کی جاتی رہی۔ انڈین اینکر اور تجزیہ کاروں نے دہائی دیتے ہوے کہا دیش واسیوں سے بنتی ہے اسے فارورڈ نہ کریں۔ ڈیلیٹ کریں۔ہم بھارتیوں کو ویڈیو آگے فارورڈ کر کے پاکستانی بیانیے کو آگے نہیں بڑھنے دینا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…