جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن سے پہلے بڑا سیاسی دھماکہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں 2 وکٹیں گرا دیں

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل دو وکٹیں گرا لیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائے گی ۔

پیپلز پارٹی نے ہی صوبے کو خیبر پختونخوا کا نام دے کر شناخت دلوائی تھی۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، حفیظ شیخ کو کامیاب کرانا مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے غلامی کے مترادف ہے،سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہو گا، جس کے لیے عوام تیاری کریں، ہر شہر اور گلی سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا،پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خوا کو نام دے کر عوام کو شناخت دی، پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی،خیبر پختون خوا کے عوام کو نالائق حکومت سے بچائیں گے،18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہفتہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے رکھی تھی، سی پیک کا نام اس لیے رکھا کہ پسماندہ علاقے کو فائدہ پہنچانا تھا لیکن نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی

کوشش کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں سب سے آگے ہے اور اس نے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دھاندلی زدہ حکومت نے ملک میں بحران پیدا کیا ہے اور

عوام کو مہنگائی کے طوفان میں ڈبودیا ہے، پاکستان میں آج مہنگائی افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ہے، کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سیاست دان ہو، یا عدلیہ، فوج اور سرکاری ملازمین، جب سب کے لئے ایک قانون ہوگا تب

ہی کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹرین، علیمہ باجی کی سلائی مشینوں سمیت جگہ جگہ کرپشن ہے، اس نالائق حکومت کا ہرمیدان میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں فتح نے ثابت کیا عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، حکومت کو پہلی بار اپنے ہی ایم این ایز، ایم پی ایز اور اتحادیوں سے بات کرنے پر مجبور کردیا تاہم اب بہت دیر ہوچکی، وہی ایم این ایز اور اتحادی ہم سے بھی رابطے میں ہیں، یہ ان کے لیے ایک موقع ہے

وہ ثابت کریں کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں یا کٹھ پتلی کے ساتھ کھڑے ہے۔بلاول نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے پی ڈی ایم کا امیدوار کھڑا کرنے پر حکومت بہت پریشان ہے، حفیظ شیخ کو کامیاب کرانا مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے غلامی کے مترادف ہے، یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سے پارلیمان کی عزت میں اضافہ ہوگا اور جمہوریت کامیاب ہوگی، سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہونا ہے، اس مارچ کیلئے عوام تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی ناجائز وزیراعظم کو گھر بھجوادیں گے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…