اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ ،لاہور(این این آئی)الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے

میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب میں بدامنی اور بے قاعدگیوں پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ،کرپشن کے چمپئن شہباز شریف کے ہونہار سپوت عدالت سے باعزت بری نہیں ہوئے بلکہ ان کی کرپشن کی وارداتوں کا کیس ابھی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ،بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹنگ اور دیگر اصلاحات زیرغور ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صبح وشام،سوتے جاتے اور اٹھتے بیٹھتے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتی ہیں لیکن انہیں اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں سے اقتدارمیں آ

کر کرپشن سے مال بنائو اور جب اقتدار سے باہرہو تواسی ما ل کو اپنے مفادات کیلئے پانی کی طرح بہائوکا فارمولہ اپنایا ہوا تھا لیکن اب کرپشن کے میوزیکل چیئرمین کا کھیل بندہو چکا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پردہ سکرین کے پیچھے مریم صفدر بیرون ملک جانے کیلئے جس طرح کے جتن کرتی ہیں اسے بھی قوم کے سامنے لایا جائے گا ، اب ان کے راستے محدود ہو گئے ہیں اور ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے جہاں سوائے تاریکی کے کچھ نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…