پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری،انتہائی اہم اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو /اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 23، 24 فروری کوسری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم کو سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے نے دورے کی دعوت دی تھی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفد

موجود تھا، دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد وزیراعظم کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ تھا۔وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کے وزیراعظم اور کابینہ نے پرتپاک استقبال کیا۔اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹبیاراجا پکسے اور وزیراعظم مہندا راجاپکسے کے ساتھ ملاقاتیں کیں، دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں کثیرجہتی دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، دوطرفہ مذاکرات پرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئے، بروقت قریبی اور باضابطہ مشاورت کو مزید فروغ دینے کا موقع ملا، جبکہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت ملے گی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اتفاق کیا، دونوں ممالک نے آئندہ وفود سمیت اعلی سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے سری لنکا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حمایت کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط، تعلیمی اور تکنیکی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پاکستان نے سری لنکا کے لیے10اسکالرشپس کااعلان کیا، سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کو سراہا، فریقیں نے سیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، سیاحت، تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے

کے لیے ہوائی رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق 24 فروری کو پاک سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور سری لنکا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بھی کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، دورے کے

دوران متعدد ایم او یوز بھی پر دستخط کیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 50 ملین ڈالرکی دفاعی کریڈیٹ لائن کی سہولت کا بھی اعلان کیا، جبکہ دہشت گردی، سیکیورٹی، جرائم، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سری لنکا میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے 52 ملین روپے فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…