بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

این اے 75 ضمنی انتخابات چیف الیکشن کمشنر نے نتائج سے متعلقہ تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب این اے 75 کے انتخابی نتائج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر نے رپورٹ جمع کرادی جس میں کہاگیاکہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر ہوئی،19 پریزائڈنگ افسران سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ منگل کو ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کے

نتائج رات ساڑھے تین بجے آر ایم ایس میں شامل ہو چکے تھے اور 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 19 پریزائڈنگ افسران سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے کیا آپ نے وائرلیس پر رابطہ کیا جس پر ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ میں نے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ہدایت کی تھی تاہم وائرلیس پر بھی رابطہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ 20 میں سے دس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج صبح ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے موصول ہوئے اور 20 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں کوئی فرق نہیں ہے۔ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائڈنگ افسران کے نتائج اور پولنگ ایجنٹ کے نتائج ایک جیسے ہیں۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں پولنگ کے دوران دہشت کا ماحول رہا، دن دیہاڑے پورے حلقے میں فائرنگ ہوتی رہی۔ انہوںنے کہاکہ 20

پریزائیڈنگ افسر اچانک غائب ہو گئے اور معجزانہ طور پر صبح ساڑھے پانچ بجے واپس آ گئے۔انہوں نے کہا کہ صرف بیس پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ نہیں ہونی چاہیے، پورے حلقے کے الیکشن پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہمیں جو فارم 45 دیے گئے

ان میں سے اکثر پر انگوٹھے کے نشان نہیں ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ کسی پریزائڈنگ افسر نے کہا کہ گاڑی خراب ہو گئی تھی کسی نے کہا دھند کی وجہ سے نہیں آ سکے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب آپ نے الیکشن کی رات ہم سے رابطہ کیا تھا آپ بہت گھبرائے

ہوئے تھے، آپ نے کہا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ تعاون نہیں کر رہے۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انتظامیہ نے تعاون کیا تھا لیکن باہر ہجوم بہت زیادہ تھا، دونوں جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد آر او دفتر کے باہر موجود تھی۔سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ان کے اس دن اور آج کے بیان میں

فرق ہے، الیکشن کے دن حلقے میں جنگ کا سما تھا۔انہوں نے کہاکہ عثمان ڈار نے بھی بیان دیا کہ یہ الیکشن نہیں جنگ ہے، صرف بیس پولنگ اسٹیشنز کا مسئلہ نہیں ہے پورے حلقے میں دہشت کا ماحول بنایا گیا۔انہوں نے یہ سوچا سمجھا آپریشن تھا، غائب ہونے والے پریزائڈنگ افسران کو کہیں

زبردستی رکھا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے وکیل سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن سے پورے حلقے میں ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن میں پرانا ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کی ویڈیو الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی۔لیگی امیدوار کے وکیل نے

کمیشن کو بتایا کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی موجودگی میں پی ٹی آئی والے فائرنگ کرتے رہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ویڈیو میں دیکھا موٹر سائیکل سوار فائرنگ کررہے تھے، کیا کسی کو گرفتار کیا گیا؟۔مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے

الیکشن کمیشن کے سامنے دعویٰ کیا کہ ‘ڈی ایس پی ڈسکہ نے پولنگ کے دن مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجے تک پہنچے گا، اگر الیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا اور اگر ٹھیک نہیں ہوا تو ری پول کراسکتے ہیں۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت طلب کرلیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ شواہد کب تک دے سکتے ہیں؟۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں، تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کل  تک پی ٹی آئی سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے این اے 75 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 20 پولنگ اسٹیشن پر

دوبارہ انتخابات کے لیے تیار ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد انتخاب کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس ریکارڈز موجود ہیں، مریم نواز جن لوگوں کی رہائی کی بات کر رہی ہیں ان پر 8 سے 10 مقدمات ہیں

اور وہ پیشہ ور ملزم ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 20 حلقوں میں ووٹنگ کی درخواست واپس لینے کی ہدایت دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں اسی اصول کے مدنظر مسلم (ن) کو 20 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض ہے ہم اس پر بھی راضی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنا بیان بدل کر پورے حلقے میں انتخاب کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات میں اصلاحات لانے ہوں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں تاہم اس میں ترامیم لاتے ہیں تو اپوزیشن بھاگ جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…