جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتظار طویل ہوگیا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کب تک انتظار کرنا ہوگا؟حکام نے بتا دیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کےلئے جون جولائی تک انتظار اور مزید کچھ کرنا ہوگا ، روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری کی خبر کے مطابق  ایف اے ٹی ایف کا 3روزہ ورچوئل اجلاس شروع ہو گیا، حالیہ اجلاس

میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے کیےگئے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف چھ (6 )نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پہنچ چکی ہے ورچوئل اجلاس کی وجہ اجلاس میں نمائندگی کےلئے کسی ملک سے وفود پیرس نہیں آئے اجلاس میں پاکستان کی طرف 27 میں 21 نکات پر عمل درآمد کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے۔مگر اس کے باوجود ان نکات پر عملی طور پر کاروائی اور سزا جزا کی حالیہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صرف سفارشات تیار ہوں جن کی منظور آئندہ جون جولائی کے اجلاس میں دی جائے گی، اس وقت پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے امکان ہیں کیونکہ ان اقدامات سے بلیک لسٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے جبکہ پاکستانی پرامید ہیں کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا مگر جون 2021 کے اجلاس پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگالیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…