راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر امور خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہقانی نے ملاقات کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال،مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان میں امن عمل میں
سہولت کے کردار سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے اس مؤقف کو دوہرایا کہ دونوں ممالک کے مابین عظیم تاریخی دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں،جو کہ پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہے۔قطر کے نمائندہ خصوصی نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن واستحکام کی جاری کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا