کل بھی تحریک انصاف کیساتھ تھا آج بھی تحریک انصاف کیساتھ ہوں جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی سے رابطوں کی خبروں پر بڑا اعلان کردیا

22  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں

بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کیلئے جہانگیرترین سے ملاقات کی ۔یاد رہے کہ چینی بحران میں نام آنے کے بعد وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے جس کا ذمہ دار جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اوردیگر کو قرار دیا تھا۔ بعد ازاں جہانگیرترین بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم کچھ ماہ بعد ہی وہ واپس آگئے تھے۔ جہانگیرترین نے فی الحال وزیراعظم اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے فاصلہ اختیارکررکھا ہے تاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیر ترین اوروزیراعظم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے ہیں اورجہانگیر ترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…