اسلام آباد کی سینٹ نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی گیلانی کا جہانگیر ترین سے رابطہ،کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا

22  فروری‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے سینٹ انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے تعاون مانگ لیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئے سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ذاتی تعلقات کو بھی استعمال لانے لگے اور انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے ان سے اپنی کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیلانی اور جہانگیر ترین کے خاندانوں میں بھی قریبی روابط ہیں۔راجہ ریاض شیر وسیر سمیت کئی اراکین قومی اسمبلی کو ترین پارٹی میں لائے تھے۔ترین گروپ کے اراکین سینیٹ الیکشن میں اہم کردار ادا کرینگے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کی کامیابی کیلئے براہ راست ترین سے رابطہ نہیں کیا۔پی ڈی ایم نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی اسمبلی پر فوکس کرلیا۔ناراض اراکین سے انفرادی رابطے اور خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں ۔واضح رہے کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ نے بھی اپنی کامیابی کیلئے جہانگیر ترین سے تعاون مانگا تھا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ

پارلیمان میں اقلیت ہوتے ہوے آصف زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعوی ووٹ کی خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہر ثابت کر رہا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر سیاست اور سیاستدان بدنام ہوے ہیں تو اس کا سہر ا ان دو جماعتوں کے سر ہے ۔ جمہوریت کے نام پر میثاق کر کے اس سے منحرف ہوے اور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…