اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑوں نے محاذ سنبھال لیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ
امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑ رہنمانواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن نے محاذسنبھا ل لیا ہے اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود،قمر زمان کائرہ و دیگر سے رابطے شروع کردیئے ہیں پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں اور ملاقات کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر یوسف ر ضا گیلانی اسلام آبا د سے کامیا ب ہو جاتے ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ادھر سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رابطہ کیا ہے اور انہیں یہ ہدایت کی ہے وہ ن لیگ کے تمام ایم این ایز کا جلد اجلاس بلا ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ایم این ایز کے ووٹ کیلئے مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی متحرک بھی متحر ک ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری،نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان روزانہ کی بنیادپر رابطے ہو رہے ہیں، اور گیلانی کی کامیابی کے لئے پیشرفت ہو رہی ہے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، تینوں رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگر پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نکالنے میں کامیاب
ہوگئی تو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور اسی وجہ سے تینوں رہنما ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں اور تینوں کا توجہ کا مرکز وفاقی حکومت کی نشست ہے،یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور آصف زرداری نے دعوی کیا ہے کہ
وہ 20 سے25 ایم این اے گیلانی کو ووٹ کاسٹ کریں گے جو ا ن کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے،سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ضمنی الیکشن سے بھی بڑا سر پرایز دیں گے۔سابق
وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنرمخدوم احمد محمود بھی موجود تھے آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان و دیگر سے رابطوں
سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گیلانی صاحب اب سلیکٹڈکے گھبرانے کا وقت آگیا ہے آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانا میری خواہش تھی مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں آپ برا سرپرائز دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ضمنی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا جس کا نتیجہ ضمنی الیکشن میں سب نے دیکھ لیا حکومت کیلئے سینیٹ کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہو گا۔ انہو ں نے یوسف رضا گیلانی
کو متوجہ کرتے ہو ئے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کیااورن لیگ کے ایم این ایز کااجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانافضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں۔