پلوشہ خان کی بڑی چالاکی پکڑی گئی سینیٹر بننے کے لالچ میںراتوں رات ووٹ کہاں ٹرانسفر کروالیا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

21  فروری‬‮  2021

لاہور (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کے لیے سرکاری پلاٹ پر ووٹ ٹرانسفر کروایا۔معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کیلئے سندھ میں اپنا ووٹ ٹرانسفر کروایا، جس پتے پر انہوں

نے ووٹ ٹرانسفرکروایا وہ سرکاری پلاٹ ہے جو خالی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ سرکاری پلاٹ کے ایڈریس پر ووٹ ٹرانسفر نہیں ہوتا، ان کو بچانے کے لیے ایک ڈی جی صاحب ایم پی پیز کو ریکارڈ مہیا نہیں کررہے، یہ سارے ہی جعلی ہیں۔دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ پلوشہ خان نے گھر کا ایڈریس گلستان جوہر بلاک 3 کا دیا ہے، انہوں نے جو گھر کا ایڈریس دیا وہاں گھر ہی نہیں خالی پلاٹ ہے، پلوشہ نے سندھ ووٹ منتقل کرنے میں پیپلزپارٹی نے حیران کردیا۔ارسلان تاج نے دعویٰ کیا کہ پلوشہ خان کا ووٹ خالی پلاٹ کے پتے پر منتقل کیا گیا، رفاہی پلاٹ تاحال خالی پڑا ہوا ہے، ووٹ کے لیے رہائش ضروری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلوشہ خالی پلاٹ پر جھونپڑی میں رہتی ہیں کیا؟ جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کروڑوں روپے کی مالکہ ہیں۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے

معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے غنڈہ گردی اور گلو گردی نااہل لیگ کے لیے نئی بات نہیں،ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پولنگ ایجنٹ کو بیدردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے بعد

مگرمچھ کے آنسو بہانے کے ڈرامے کیلبری کوئین کا وطیرہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا کیونکہ کرپشن

، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی جماعت مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور مظلوم کو شہید کر کے سینہ کوبی یزیدیت کی تازہ مثال ہے۔ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں عوام کے سامنے

بے نقاب ہوئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کر دیا اور عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ اصل مافیا 30 سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ اور گمراہی پھیلاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…