بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزارت آنی جانی چیز، جس کی حمایت کرنی تھی کردی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا وزارت چھن جانے پر جشن

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک کا وزارت واپس لیے جانے پر جشن ، وزارت کو بے اختیار قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابقصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لیاقت خان خٹک نے کہا کہ میں

ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں ، وزارت آنے جانے والی چیز ہے، وزارت جانے کا کوئی دکھ نہیں ، نہ ہی مجھے فرق پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نوشہرہ میں پارٹی سے خفا تھے، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی سے جس کی حمایت کرنی تھی کی اور اسے ووٹ دیا۔ ایسی بے اختیار وزارت سے بہتر ہے وزارت نہ ہو ۔ میرے کارکنان اس بات پر جشن منا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی کی وزارت واپس لے لی گئی، ان پر نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کا الزام تھا جس میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی۔گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود

خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی کے 63 الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کی مدد کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…