جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ ایچ ای سی میں اہم عہدے پر تعینات مریم ریاض وٹو کی ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ مقرر ترجمان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی باقاعدہ تصدیق

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈٰسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کوآرڈینیٹر

تعینات کیا گیا ہے۔مریم ریاض وٹو کو ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ کے عوض تعینات کیا گیا۔ مریم ریاض وٹو پاکستان آنے سے قبل یو اے ای میں یونیورسٹی آف یونائیٹڈ عرب ایمریٹس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔اس حوالے ترجمان ایچ ای سی کے مطابق مریم ریاض وٹو کی تعیناتی قابلیت پر ہوئی۔اس سے پہلے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے ۔ اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پرایچ ای سی میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…