3 حلقوں میں ن لیگ اب تک کامیاب،آزاد امیدوار بھی تحریک انصاف پر بھاری

19  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تین حلقوں میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ ون کے 64 پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کے اختیار ولی 12031 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی

آئی کے میاں عمر 9070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب وزیر آباد کے حلقہ پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں 36 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 13107 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد یوسف 12311 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔حلقہ این اے45 کرم میں آزاد امیدوار کا فی الحال پلڑا بھاری ہے، 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید جمال 7851 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 7838 ووٹ لے کر پیچھے اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 4315 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے ن لیگ کی امیدوار 11751 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں اور تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 8826 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ غرض اب تک کے پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تین میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ابھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، انتہائی کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ بظاہر تین حلقوں میں ن لیگ کی فتح یقینی لگ رہی ہے لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…