جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس تحویل میں موجود اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایس آئی یو میں حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلا ہے۔ترجمان حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ

ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی، حلیم عادل نے سانپ کو مار دیا ہے۔ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔دوسری جانب سندھ اسمبلی قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کی کسی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اورگھر سے بھیجا گیا کھانا بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے دیا جاتا ہے۔ترجمان نے حلیم عادل شیخ کو دوران پولیس حراست سہولیات نہ دینے پر جاری بیان میں کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو سی آئی یو سینٹر صدر میں رکھا گیا ہے، ان سے کسی کی ملاقات تک نہیں کروائی جارہی ہے۔ترجمان نے الزام لگایا کہ گھر سے بھیجا گیا کھانا بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے دیا جاتا ہے۔ رات دیر تک پولیس کے مختلف افسران کو تفتیش کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ پولیس اراکین اسمبلی کی بھی ملاقات نہیں کروا رہی۔ پولیس پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کے طور پر سامنے آچکی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ریجنل الیکشن آفیسر حلیم عادل شیخ سے سینیٹ امیدوار کے تائید کنندہ کی حیثیت سے تصدیق کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سندھ نے مرکزی الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی اور درخواست مرکزی الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے درخواست میںکہا گیاہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں یا ان کے پاس جاکر تصدیق کی جائے؟بعد ازاں الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریجنل الیکشن آفیسر کو تعینات کر دیاہے،ریجنل الیکشن کمشنر حلیم عادل شیخ سے ملاقاتکریں گے اور ان سے سینیٹ امیدوار کے تائید کنندہ کی حیثیت سے تصدیق کی جائے گی۔

 



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…