پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ ٹکٹوں کے معاملے پرا ختلافات کھل کر سامنے آگئے اہم اتحادی جماعت نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن ) جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپوزیشن بینجز پربیٹھنے ،وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دیدی اورکہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بی اے پی اور پی ٹی آئی نے اعتماد میں نہیں لیا،بلوچستان اور مرکز

میں اتحادی کی حیثیت سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی سینیٹ ٹکٹوں کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں ،تحفظات دور نہ ہوئے تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت سے دستبرداری کاآپشن بھی موجود ہیںبی اے پی نے سینٹر سرفراز بگٹی کوٹکٹ دی تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت سے دستبردار ہوجائیںگے، رکن اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کااپوزیشن بینجز پربیٹھنے اورسینٹ میں ووٹ کااستعمال نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور وفاق میں حکومت کے اتحادی مگر سینٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ،پی ٹی آئی کی جانب سے بھی بلوچستان سے سینٹ ٹکٹ جاری کرنے پر شدید تحفظات برقرار ہے سرفرازبگٹی کو ڈیرہ بگٹی کی عوام نے مسترد کردیاہے لیکن بی اے پی کی جانب سے سینیٹ کی ٹکٹ جاری کرکے دوبارہ مسلط کیاجارہاہے یہ فیصلہ جمہوری وطن پارٹی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی جمہوری وطن پارٹی نے دوبار بی اے پی کو سپورٹ کیاہے اس سپورٹ کا مطلب یہ نہیں کہ بی اے پی ہمیں بائی پاس کرے ہم حکومتی اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…