جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لیے قابل احترام شاید انکے علم میں نہ ہو، جب بات ہوتی ہے تو۔۔۔ مریم نوازنے ترجمان پاک فوج کا نام لیکر بڑا بیان دیدیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آ ن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کی حمایت نہیں کر تی ۔ الیکشن اصلا حات ضرور کریں گے مگر قانون سازی بندہ تابعدا ر کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہو سکتی ، وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں کہا

جاتا ہے پارٹی چھوڑو ورنہ ویڈیو جاری کریں گے ۔ پی ڈی ایم چاہتی ہے جس کا ووٹ ڈبے میں ڈلے ڈبے سے ووٹ بھی اسی کا نکلے ، نالائق کو بچانے کیلئے تما م حر بے استعمال کیئے جارہے ہین ، بیک ڈور رابطوں کی ہمیں نہیں جو مشکل میں ہیں انہیں ضرورت ہے ۔ ویڈیو بنانے والے بھی خود ،پیسے لینے والے بھی یہ خود ہیں یہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں  ۔ ڈسکہ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہونے کی وجہ سے ٹوٹ نہیں سکی، اگر کوئی پارٹی کو چھوڑے گا عوام اس کا احتساب کریں گے۔مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی کیوں کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے ، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں ، نوازشریف کانظریہ لوگوں نے د ل سے اپنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی

خفیہ رائے شماری میں صرف پیسہ نہیں چلتا اب ان کے ایم پی ایز بھاگ رہے اس لیئے ان کو ٹائمنگ یا د آ گئی ہے اور ان کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے ویڈیو بنانے والے بھی یہ خود ہیں پیسے لینے والے بھی خود واویلا کرنے والے بھی یہ خود ہیں یہ لوگ کس کو

بیوقوف بنا رہے ہیں عمران خان کہہ رہے ہیں ویڈیو کی ٹائمنگ نہ دیکھیں، جب آپ کو ٹائمنگ زیب دیتی ہے تو چیرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کرلیتے ہوہم اسی دوہرے نظا م کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نالائق اور جعلی حکومت کو بچانے کیلئے تما م حربے

استعمال کیئے جارہے ہیں الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہ ہی چاہتی ہے ، لیکن بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر قانون سازی نہیں ہوسکتی۔سلیکٹرزاور سلیکٹڈکاراستہ ہم روکیں گے، ، تبدیلی کو ووٹ دینے والے چھپتے پھر رہے ہیں، نااہل شخص نے ایک

یونین کونسل نہیں چلائی اسے اٹھاکروزیراعظم بنادیاگیا۔ مر یم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو میں جانتی ہوں وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے فون کروائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ پارٹی چھوڑو ورنہ ویڈیو جا ری کر دیں گے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چھینا گیا

جب سینیٹ ا لیکشن ہو ا تو ایک صاحب منہ چھپا کر نکل رہے تھے پی ڈیم ایم ہیی چا ہتی ہے کہ جس کا ووٹ ڈبے میں ڈلے ووٹ بھی اسی کا نکلے مریم نواز کا کہنا تھا عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کے خلاف اور شیر کے حق میں ہے ایک جماعت کے خلاف اداروں کو جھو نک دیا گیا

ہے جو لو گ آج مشکل میں ہیں ا نہیں بیک ڈور روبطوں کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لیے قابل احترام ہیں جو سیاست سے دور رہتے ہیں آج گلی گلی محلے محلے ، آٹا، بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں اچھا ہو ا کیونکہ ایک نہ ایک دن کو بے نقاب ہو نا تھا ، کسی کوتبدیلی

کا طعنہ نہیں دیتی کی آپ کو تبدیلی پسند آئی ؟ کہا ہے کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے۔ سیاست میں نہ گھسیٹنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لئے محترم ہیں لیکن ان کی ایسی باتوں

سے ان کا عوام میں مذاق اڑے گا، کیونکہ ایک کے بعد ایک چیز سامنے آئی ہے کہ کس طرح سینیٹ الیکشن چھینا گیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی، جسٹس قاضی فائز کے ساتھ کیا ہوا، جج ملک ارشد کا معاملہ ہوا، آپ وہ بات کریں جو دنیا مانے ورنہ آپ کی اور آپ کے ادارے کی ساکھ

خراب ہوگی، آپ رات کو دن کہہ کر بتائیں گے تو لوگ کہیں گے آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس سے بہتر ہے خاموشی اختیار کریں اور اس معاملے پر بات نہ کریں لیکن غلط بیانی بالکل نہ کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی کسی سے بیک ڈور رابطوں کی تردید کرنے سے متعلق سوال کے

جواب میں مریم نواز نے کہا کہ شاید ان کے علم میں نہ ہو، جب بات ہوتی ہے تو اوپر کے لیول پر ہوتی ہے، ہر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا، لیکن ہمیں بیک ڈور رابطے کی ضرورت نہیں، عوام پر مشکلات کی وجہ سے سلیکٹرز کو طعنے ملتے ہیں کہ یہ سوغات آپ لائے ہیں جس نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، جواب تو انہیں دینا پڑے گا اور عوام جواب لیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…