جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیریوں کیلئے خوشخبری ، بائیڈن انتظامیہ نے کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے بائیڈن انتظامیہ ترجمان نے وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ۔اپنے بیان میں وزخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ٹویٹ سامنے آئی جس کا ہم نے

نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیا کی معشتیں متاثر ہوئیں ہیں ،عالمی سطح پر ایک معاشی بحران دیکھنے میں آیا ہے ،اسی طرح خلیجی ممالک کی معشتیں بھی خاصی متاثر ہوئی ہیں نتیجتاً ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایرلائن بزنس بحران کا شکار ہوا ،ہوٹلز،ریسٹورنٹس لاک ڈائون پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ،کنسٹرکشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ میں کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات گیا، میری یو اے ای کے وزیر خارجہ سے تفصیلی نشست ہوئی ،میں واضح کر دوں کہ یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ،ہماری گفتگو جاری ہے انشااللہ بہتری کے امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشن امن 21ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، 40ممالک کی بحریہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں ،بلو اکانومی پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں عنقریب نیول چیف کی دعوت پر کراچی جا رہا ہوں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…