بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سینٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالوں کی ویڈیو کا معاملہ وزیراعظم عمران خان نے بالآخر دبنگ قدم اٹھا لیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری،

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی۔کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں پیسے کی مداخلت اور ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سینیٹ کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، الیکشن میں ووٹوں کی خرید و

فروخت کیلئے ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، سینٹ کے انتخابات میں کرپشن، پیسہ کا عمل دخل اور ووٹ کی فروخت کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن کو چٹھی بھی لیکن پیشرفت نہیں کی گئیں،الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پابند کیا جائے، سینیٹ انتخابات میں پیسے کی عمل دخل اور ووٹوں کی فروخت کو روکنے کی ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…