اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان پاکستانی سکھ برادری بھی بھارتی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے میدان میں آگئی

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کی سکھ برادری میدان میں آگئی ،پاکستانی سکھ برادری اورپنجابی سکھ سنگت نے ننکانہ صاحب سے واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے جس میں ملک بھرسے کسان اورسکھ سنگتیں

شریک ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی سکھ سنگت کے سربراہ سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ کسان ایک عرصے سے بھارتی سرکار کی کسان دشمن زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ،ان سے اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں گے اور اس سلسلے میں ننکانہ صاحب سے ایک بڑی ٹریکٹر ریلی واہگہ بارڈر جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ، بلوچستان، حسن ابدال، پنجہ صاحب اورپشاورسے ریلیاں اور سکھ سنگتیں ننکانہ صاحب پہنچیں گی جہاں قیام کے بعد بڑی ریلی کی شکل میں واہگہ بارڈر جائیں گے، جنوبی پنجاب اور لاہور سے کسانوں کے گروپ راستے میں اس ریلی میں شامل ہوں گے، یہ ٹریکٹرریلی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے تاہم باقاعدہ تاریخ کا اعلان چندروزمیں کر دیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی مرکزی وزیررائو صاحب دنیو نے کہاہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مہاراشٹرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ

کسانوں کے پیچھے دونوں ہمسایہ ممالک ہیں،پہلے انہوں نے شہریت قانون کے معاملے پرمسلمانوں کو بھڑکایا ،یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی تو کسانوں سے کہاگیا کہ انہیں زرعی قوانین سے بہت زیادہ نقصان ہوگا۔وزیر نے تاہم پاکستان اور چین کے تعلق کے حوالے سے کوئی شواہد نہ دئیے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کئی روز سے کسان مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارتی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے کہ مسائل خود پیدا کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر تھوپتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…