منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن ، تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ،علی ترین سمیت کئی بڑے بڑے نام شامل

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ، این این آئی ) سینیٹ الیکشن کے لئے حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حتمی ناموں کی منظوری وزیراعظم عمران خان دینگے ۔خیبر پختونخوا سے ثانیہ نشتر،محسن عزیز،شبلی فراز،حمید الحق،شہزاد گل اعوان کے

نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں ۔پنجاب سے عبدالرزاق داؤد، علی خان ترین،شہباز گل،بیرسٹر شہزاد اکبر،سیف اللہ خان نیازی،اکبر یوسف،امین اسلم،کامل علی آغا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ،وفاقی دارلحکومت سے زلفی بخاری،بابر اعوان ،عامر مغل شارٹ لسٹ ،خو اتین کی نشستوں پر نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021 میں ریٹرننگ افسران کو سکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز (Digital Facilitation Centers) قائم کر دیئے ہیں۔ اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سیوزارتِ داخلہ (ایف آئی اے)، نادرا، نیب، فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور سٹیٹ بنک سے کی جائے گی۔ اور ان اداروں سے فراہم کردہ معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں گی، تاکہ ریٹرننگ افسران بہتر انداز میں اپنا کام سرانجام دے سکیں۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب، نادرا،ایف بی آر، سٹیٹ بنک اور وزارتِ داخلہ سے ضروری تعاون کے لیے کہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کے سر براہان کو خطوط بھی ارسال کئے جاچکے ہیں، جس میں گزارش کی گئی ہے کہ ہر ادارہ فوکل پرسنز (منتخب نمائندے)فوری طور پر نامزد کر کے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ اقدام سینیٹ انتخابا ت کے عمل کو با احسن اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے اٹھایا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…