جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دیدی گئی ،گریڈ ایک تا 16 تک کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ صوبائی حکومتوں کو تنخواہوں کے معاملات خود دیکھناہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو کابینہ اجلاس میں تنخواہوں کے معاملے پر

وزیردفاع پرویز خٹک نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور سربراہان کی خالی آسامیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ سرکاری محکموں میں خالی پوسٹوں کی رپورٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے پیش کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں سی ای او اور سربراہان کی 80 پوسٹیں خالی ہیں ۔وزیراعظم نے سرکاری محکموں کے سربراہان کی پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا ۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں متعلقہ سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوے کہا کہ ایسا ہوا کیوں۔ انہوں نے ، سختی سے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں رپورٹ دیں، کہ سربراہاں کی پوسٹیں کیوں خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کا تعین کریں ۔وزیراعظم نے کہا کہ خالی ہونے سے بھی پہلے تقرریوں کی چھ ماہ سے پلاننگ کر لی جاتی ہیں۔اسلام آباد میں میٹرو بس سروس منصوبے کے بارے میں بریفنگ اسد عمر کے اجلاس میں حاضر نہ ہونے کے باعث آئندہ اجلاس تک ملتوی کی گئی۔کابینہ نے مطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیر۔ فاٹا اور دیگر علاقوں سے سگریٹ سمگلنگ کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال قومی خزانے کو 140 ارب روپے سمگلنگ کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے۔ کابینہ نے مسرور خان کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری بھی دی ہے ۔کابینہ کو مسرور خان سمیت چئیرمین کے لئیے تین نام دئیے گئے تھے۔ اجلاس میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا سمگل شدہ سگریٹ 20 روپے کا اور ٹیکس دینے والی کمپنیاں 90 روپے میں دیتی ہیں۔ وزیراعظم نے سگریٹ کی سمگلنگ کے معاملے کا بھی نوٹس لیتے ہوے کہا یہ پہلے بھی میرے علم میں آئی تھی، اب معاملہ نظرانداز نہیں کر سکتے،وزیراعظم نے ایف بی آر اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا لگتا ہے اس معاملے میں بھی ایف بی آر کی ملی بھگت ہے، کیا ایران سے تیل کی سمگلنگ میں ایف بی آر نہیں ملی ہوتی تھی ، وزیراعظم نے کہا کسٹم حکام، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر حکومت سے بھی ٹریکنگ سسٹم پر بات کی جائے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…