اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

نااہلی کیس الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا پربجلیاں گرادیں باربار التوا مانگنے پروفاقی وزیر کو لینے کے دینے پڑ گئے

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں باربار التوا مانگنے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی

جس میں الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سماعت کے سلسلے میں فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن نے کیس کے بار بار التوا پر فیصل واوڈا پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست پر اظہار برہمی کیا اور ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ کیس سماعت میں التوا مانگنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ، آپ نے التوا کی درخواست کیساتھ ثبوت نہیں لگایاکہ وکیل کہاں مصروف ہیں، لاہور عدالت کا کیس، الیکشن کمیشن کیس سے منسلک نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کیس پہلے ہی بہت بار التوا کا شکار ہے ، آج ان کے وکیل کو ہمارے سوالات کے جواب دینا تھے، پوچھا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت کے خانے میں ناقابل اطلاق کیوں لکھا، فیصل واوڈا کے وکیل نے بیان دیا تھا کہ واوڈا کے پاس غیر ملکی شہریت تھی، ہم

نے سوال کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت کب چھوڑی ؟چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جوابدہ کی جانب سے بار بار تاخیر الیکشن کمیشن کو قابل قبول نہیں، فیصل واوڈا کے کیس میں مختصر مدت کے بعد دوبارہ سماعت کرتے ہیں، واوڈا کیس میں 50 ہزار اخراجات ادا کریں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…