جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب سوچتا رہ گیا ، پاکستان نے پارکو کوسٹل ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت کیلئے پڑوسی ملک کو آفر کردی

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی چین کو پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب کو یہ پیشکش کی گئی تھی،جس پر حال ہی میں سعودی عرب کے سفیر نے جواب

دیا تھا کہ وہ اس پر مثبت انداز میں غور کریں گے۔روزنامہ جنگ میں خالدمصطفی کی شائع خبر کے مطابق، پاکستان نے چین کو سی پیک کے منصوبے کے تحت 9 ارب ڈالرز کے پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے دسویں پاک۔چین، جے سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کو بھی شامل کیا ہے۔ جس میں موجودہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، انڈر گرائونڈ گیس اسٹوریجز، تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کا قیام، سرحدی اور مشکل علاقوں جیسا کہ بلوچستان اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں قومی زلزلہ سرویز کے منصوبے شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی کو ستمبر، 2020 کو خط لکھا تھا اور سعودی عرب کو پارکو میں شراکت دار بننے کی دعوت دی تھی تاکہ 25 لاکھ بی پی ڈی کی پارکو کوسٹل ریفائنری انسٹال کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…