جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

حادثے کا شکار مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟جاتی امرا سے بڑی خبر آگئی

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النسا کو گھر منتقل کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

مہر النسا کے سر میں چوٹ آئی تھی اور اسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امرا سے گھر منتقل کر دیا گیااوران کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کی نائب صد رمریم صفدرکے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازکی بڑی صاحبزادی مہر النسا کی طبیعت بہترہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ذیشان ملک نے کہا کہ صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کے مشکور ہیں۔دریں اثنا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…