جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بی آر ٹی میں کچھ ہے تو اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں صدرعارف علوی نے حمایت کردی، کھل کر بول پڑے

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگرحکومت کے خلاف کیسز ہیں تو نیب کے چیئرمین کو وہ کیسز چلانا بھی چاہئے،اگر بی آرٹی میں کچھ ہے تو اسکی تحقیقات بھی ہونی چاہئے،ملک کے حالات بہتر ہونے تک کفایت شعاری کرنی ہے ، اپنے گھر کے اخراجات

پہلے بھی میں خود اٹھاتا تھا ، آج بھی خود اٹھاتا ہوں ،ذاتی مہمانوں کے اخراجات بھی خود ہی اٹھاتا ہوں ، میرے پروٹوکول کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ،انفارمیشن ٹیکنالوجی میرا شوق ہے ، آئی ٹی کی ٹاسک فورس میرے ساتھ ہوتی ہے ۔ عورتوں کو وراثتی حقوق دلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مائنڈ سیٹ بدلنے میں بہت وقت لگتا ہے مگر خراب ہونے میں سیکنڈ بھی نہیں لگتے مگر پھر وقت لگ جاتا ہے ٹھیک ہونے میں ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عورتوں ، بچوں کے حقوق جیسے معاملے میری اولین ترجیح ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری عورتوں کو وراثتی حقوق دلانے کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے ہمیں ماں باپ کو انکریج کرناہوگا کہ وہ اپنے بچوں کی نگہداشت کے اندر اس بات کا خیال رکھیں اس کو آگاہ کریں کہ کوئی غلط کام اس سے یا کسی اورسے اس کے ساتھ نہ ہوسکے جبکہ بچے کو بھی چاہئے کہ وہ کوئی بھی غیر

معمولی واقعہ ہو ماں باپ کو اس سے آگاہ ضرور کرے ۔ اس سوال کہ نیب چیئرمین کی ویڈیو انویسٹی گیٹ ہونی چاہئے کے جواب میں صدر مملکت نے کہا اس کے اوپر نوٹس تو لیا گیا مگر ہوا کچھ نہیں میں سمجھتا ہوں کچھ ہونا بھی چاہئے تھا، نیب چیئرمین کے مبینہ بیان کہ اگر میں

نے حکومت کے خلاف کیسز کھولے تو یہ حکومت گرجائے گی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عارف علوی نے کہاکہ نیب چیئرمین نے جو کہا اس کی ان کو ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اگر وہ کہتے ہیں کہ کیسز ہیں تو پھر چلانا بھی چاہئے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے

حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق غلط بیانات دیئے گئے ۔ اگر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہتی ہے کہ کہ کرپشن بڑھ گئی ہے تو میں اسے انڈی کیٹر سمجھتا ہوں ایک بڑی جنگ کا ،میں کچھ دن پہلے بھی وزیراعظم سے کہہ چکا ہوں کہ یہ جو کرپٹ اور غیر کرپٹ کے درمیان جنگ ہے یہ دو چار سال نہیں کئی کئی صدیوں چلی ہے اور کرپٹ ایلیٹ کو زمین پر لگانے میں صدیاں لگی ہیں ، پاکستان کے اندر بھی 10 سال کا عرصہ لگے گا کہ آپ کو کرپشن کو نیچے لانا پڑے گا ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…