جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری ہوگا، اعلیٰ سرکاری حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بڑے انکشافات کر دئیے

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لئے حکومت عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کر نے پر غور کر رہی ہے ۔جس کے تحت کارپوریٹ انکم ٹیکس پر تقریباً 150 سے 200 ارب روپے استثنیٰ ختم کر نے کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائے گا ۔

روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آرڈیننس کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ حکومت نے بجلی کے ٹیرف میں پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔اس طرح آئی ایم ایف امدادی پروگرام کی بحالی کا قوی امکان ہے ۔آئی ایم ایف اور ایف بی آر میں مذکورہ موضوعات پر اہم آن لائن مذاکرات ہو ئے ۔آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم نے سی پیک سمجھوتے کے تحت چینی کمپنیوں کو دئے جا نے والے ٹیکس استثنیٰ کے بارے میں استفسار کیا ہے ۔ جنہیں 25 سے 30 سال کا استثنیٰ حاصل ہے ۔ پاکستان حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ یہ استثنیٰ مذکورہ عرصے میں ختم نہیں کیا جاسکتا ۔آئی پی پیز کو دیا گیا استثنیٰ30 سال مکمل ہو نے پر آئندہ سال ختم ہو جائے گا جس کی تجدید نہیں ہو گی ۔اب آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کر نے کے لئے گیند حکومت کی کورٹ میں ہے ،اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 45 کروڑ ڈالرز کی تیسری قسط آئندہ ماہ جاری ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…