اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کراچی میں حلیم عادل شیخ کا فارم ہائوس گرادیا گیا پی ٹی آئی رہنما کے سیخ پا ہونے پر سندھ حکومت کا ردعمل بھی آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا ، کارروائی میں200 سے زائد غیر قانونی فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں ، فارم ہاؤس سیاسی ،مذہبی رہنمائوں اور پولیس افسران کی ملکیت ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر

کی ہدایت پر ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن 30سالہ منسوخ زمینوں پر کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا۔آپریشن میں200 سے زائدغیرقانونی فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں ، فارم ہاؤس سیاسی ،مذہبی رہنماں،پولیس افسران کی ملکیت ہیں، 11دسمبر2018کو سندھ کی تمام 30سالہ زمینوں کومنسوخ کیا گیا تھا ، 30سالہ زمین زرعی، ڈیری،کیٹل،پولٹری فارمنگ کے لیے لیز پر دی گئی تھی۔سرکاری زمینوں پر غیرقانونی طور پر کمرشل کام کرکے خرید و فروخت کی گئی۔ڈی سی ملیر نے تمام متعلقہ محکموں سندھ رینجرز، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر ، کمانڈر رینجرز 62 اور 42 ونگ ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر محکموں کو خط لکھا تھا۔اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک 500 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ، واگزار زمین کی مالیت اربوں روپے ہے ، آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر محکموں کے

سیکڑوں اہلکار موجود ہے۔اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ، ایس ایم بی کا کہناہے کہ کسی بھی شخص کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ملیر

میں کسی سیاسی رہنما نہیں بلکہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے حلیم عادل شیخ کو اس کارروائی پر سیخ پا ہونے کے بجائے تعریف کرنی چاہئیے، سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ فرد غلط ہوتے ہیں ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ان

خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی ہل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کڈنی ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ بھی لیا، بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ میڈیا کے زریعے معلوم ہوا کہ ضلع ملیر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کی گئی ہے اگر پنجاب میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو اپویشن اسکی تعریف کرتی ہے سندھ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو الزام تراشی کی جاتی ہے کیا یہ کارروائی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہوئی ہے؟ کارروائی تو ان کے خلاف ہوئی جن کی لیز

کینسل ہوچکی ہے سرکاری زمینیں واگزار کرائی جائینگی حلیم عادل شیخ کو اس کارروائی کی تعریف کرنی چاہئے افسوس ہے کہ قانون شکنی کی جارہی ہے اگر کسی نے کارروائی میں رکاوٹ کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا

گیا دوہرا معیار نہیں ہوسکتا کہ لاہور میں کارروائی ہو تو درست اور کراچی میں ہوں تو غلط حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں زمین ڈکلیئر نہیں کی ہے کاروائی کسی ایک فرد کے خلاف نہیں کی گئی ہے یہ مان لیں کہ یہ زمین ان کی ہے تو ہم الیکش کمیشن سے رجوع کریں گے انہوں

نے کہا کہ پولٹری مقاصد کے لئے یہ زمین دی گئی تھی لیز ختم کردی گئی 2015 سے ان کی لیز ختم ہوچکی ہے اگر کڈنی ہل سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکتا ہے تو گڈاپ سے کیوں نہیں ہو سکتا عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ زاتی

مفادات کے لئے سرکاری کا استعمال کرنے پر کیوں جس طرح ان کی چیخیں نکل رہی ہیں کیا یہ ان کی بے نامی پراپرٹی تو نہیں ہے طارق قریشی نے جام شور میں بھی زمینوں پر قبضے کئیے ہیں کسی فردواحد کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی منی بیگم کے زمین پر قبضہ کرنے کی میرے پاس

کوئی اطلاع نہیں ہے یہ لوگ پی ٹی آئی اور ایمانداری کے آڑ میں خود کو نہیں بچا سکتے کسی قبضہ گروپ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا سیاسی جماعتیں غلط نہیں ہوتی بلکہ اشخاص غلط ہوتے ہیں اگر کسی بھی شخص کو کسی بھی جماعت سے تعلق ہوں کارروائی ہونی چاہیے

پی ٹی آئی ایک تضاد اور کنفیوژن کا نام ہے انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل کراچی کی بہترین لوکیشن تھی یہاں پر تجاوزات قائم ہوئے ایک سال کے دوارن یہاں کی رونقوں کو بحال کرنے کا آغاز ہوا کڈنی ہل کے ایک طرف شہید ملت روڈ ہے اور دوسری طرف دھوراجی کالونی ہے سپریم کورٹ

نے بھی کڈنی حل کا نوٹس لیا ایک سال قبل یہاں گند و غلاظت تھی کڈنی ہل میں ایک لاکھ دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں سایہ دار پودے ہیں پرندوں نے بھی یہاں کا رخ کردیا ہے فیملیز کے ساتھ یہاں آئے یہ تبدیلی کا سفر جن لوگوں نے اس کام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا انہیں خراج تحسین

پیش کرتا ہوں ماحول دوست معاشرے پر عمل کرانا چاہتے ہیں جب سے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں تبدیلی آئی ہے سندھ حکومت بہتر عملدرآمد کرا رہی ہے شہر کے وسط میں اربن فورسٹ سے ماحول کو بہتر بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے کراچی کی اہم شاہراہوں پر پودے لگائیں جائیں گے کلفٹن کی طرف ساحل پر پودے لگانے کا آغاز ہوگیا ہے کلفٹن کے ساحل پر کچرا ڈمپ کیا جاتا تھا سندھ حکومت شہر میں اربن فورسٹ کا کام کررہی ہے جہاں جہاں تجاوزات ہیں وہ ختم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…