اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا چانس ختم ٹکٹ دینے کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی نے لائن میں کھڑے امیدواروں کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مشیروں، معاونین خصوصی یا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ

نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس کی حمایت کردی ہے، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اگر وزیر اعظم نے حکومتی عہدیداروں کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تو بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا کوئی چانس نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ مارچ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں پرٹکٹوں کیلئے شدید دباؤ ہے،اس دباؤ اور پارٹی کے اندرگروپنگ سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے پہلے سینیٹ کیلئے درخواستیں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سینیٹ ٹکٹ کیلئے وزیر اعظم کے بعض مشیر ، معاونین خصوصی اور حکومتی عہدے رکھنے والے افراد بھی سامنے آئے تھے۔دریں اثنا حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔وفاقی کابینہ سے

منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس بنا لیا ہے اور آرڈیننس کا یہ مسودہ وزیراعظم عمران خان کوبھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…