پشاور، کراچی (آن لائن، این این آئی )پاکستان سے محبت کرنے والے پشاور کے لوگ PTM کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے منظور پشتین اور اس کے غدار ٹولے کے خلاف میدان میں آگئے اور غدار ٹولے کو گرائونڈ سے دْم دبا کر بھاگنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے لوگوں نے
غیر ملکی قوتوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے منظور پشتین اور اس کے چرسی ساتھیوں اور ان کے ایجنڈے کی سخت مخالفت کردی اور پی ٹی ایم کے ممکنہ جلسہ گاہ میں پہنچ کر غداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ عوام نے منظور پشتین کو جلسہ نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔دریں اثنا انسداددہشتگردی عدالت نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں نامزد علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنمائوں کے خلاف کیس جیل میں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ زرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میںنامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر کے خلاف درج مقدمات سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کلفٹن کے بجائے جیل میں قائم انسداد دہشت گردی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس میںملزمان کو اے ٹی سی کلفٹن پیش کرنے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اس لیے مقدمہ جیل میں قائم عدالت میں چلایا جائے۔