ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ججزکے ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنزاستعمال کرنے پر پابندی عائد

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی ( این این آئی، آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججزکو ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنز پر عدلیہ سے متعلق اظہار رائے کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری

محمد سعید اللہ نے ماتحت عدلیہ کے تمام سیشن ججزکو مراسلہ بھجوادیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق پیغامات ان کے اپنے وقار، قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے، ماتحت عدلیہ کے ججوں کا سوشل میڈیا پر پیغامات پھیلانا اچھے جوڈیشل افسر کی خوبیوں کی اخلاقیات کے بھی منافی ہیں، جوڈیشل افسران کے جوڈیشری سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغامات اپ لوڈ ہوتے رہے ہیں، ضلعی عدالتوں کے ججز عدلیہ سے متعلق اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 76 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں جن میں سے 37 ملین سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیں جوکہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے کو حوالے سے ایک سنہرا موقع ہے۔ موبائل انٹرنیٹ ریٹس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ عوام کے لئے تفریح کا ایک واحد ذریعہ رہا ہے۔ رنسٹرا پاکستان کے میڈیا ٹیکنالوجی کے زمرے میں اب تک کے سب سے پر کشش اقدام

کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بقیہ تمام ایپلیکشن اورپلیٹ فارم خبروں ،انٹرٹینمنٹ چینلزاورویڈیوز آن ڈیمانڈ کے حوالے سے محدود اسٹریمنگ فراہم کررہے ہیں۔ اس کے برعکس رنسٹرا نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے تخلیق کاروں کے لئے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ رنسٹرا پاکستان کا نہ صرف پہلا ڈیجیٹل ہلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے بلکہ اس پلیٹ فارم نے حسینہ معین ، مہرین جبار جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مل کر مواد تخلیق کرنا شروع کردیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ نوجوان فلم سازوں کو مختلف موضوعات پر مواد تخلیق کرنے کا مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…