ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کی طبیعت بگڑگئی

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن، این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر کینسر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔شہباز شریف کو انمول کینسر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سکین کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات

کیے گئے اور ہسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور وہ لندن میں زیرعلاج رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول ہسپتال میں موجود ہیں۔طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد شہباز شریف کو ہسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ خواجہ آصف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیملی ممبران اوربزنس پارٹنرز کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے

کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں کہیں نہیں لکھا کہ کس وجہ سے ملنا چاہتے ہیں ،یہاں صرف نام لکھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر تے ہوئے کہا کہ دوبارہ درخواست لکھ کر

جمع کروا دیتے ہیں۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کر دی ۔دوران سماعت خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی

کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے پیراگون ریفرنس کے گواہ اسلم گجر پر جرح مکمل کی ۔ فاضل عدالت نے آئندہ کے حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…