جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شبلی فرازنے سینیٹر بننے کیلئے کتنے پیسے خرچ کئے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے پہلی مرتبہ بتا دیا

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میں نے 25ہزار 690روپے میں سینیٹ کا الیکشن لڑا ،ہمارا کوئی ساتھی سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فرخت کا حصہ نہیں بنا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے گذشتہ الیکشن کے لئے میرے 25ہزار 690روپے خرچ ہوئے ہیں ، پی ٹی آئی یہ ہی چاہتی ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسوں کا استعمال نہ ہو اس لئے سینٹ الیکشن اوپن ہینڈ کرانے کی بات اور اس تناظر میں عملی اقدام اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ایسی بے شمار مثالیں ہیں کہ جن پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہیں لیکن سینیٹرز ذیادہ ہیں اس کی بنیادی وجہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے آئندہ ہونے والے الیکشن کے لئے بھی بولیاں لگ چکی ہیں ۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے، انہوں نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے، یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…