پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ منگل کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سید قلب حسن نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی انہتا پسندوں نے یہ عمل کیا، ہماری

حکومت نے اس معاملے پر زیادہ کاوشیں نہیں کی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ شیری متی مکھنی کون ہے۔ رمیش کمار نے کہاکہ شیری متی مکھنی کے اہل خانہ ہی ہندوستان میں قتل ہوئے ہیں،ہم نے پاکستانی دفتر خارجہ اور انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا، حکومت نے ہائی کمیش کے زریعے معاملہ اٹھایا لیکن انڈین حکومت نے تعاون نہیں کیا۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے اٹارنی جنرل سے بھی جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے کہاکہ مزید سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمارنے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سپریم کورٹ پاکستان مین اقلیتوں کے معاملے کر ترجیع بنیادوں پر سنتا ہے،سپریم کورٹ نے انڈیا میں قتل ہونے والے 11 ہندو لوگوں کے معاملے کو بھی سنا،عدالت نے اس معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں،ہم میتوں کی آخری رسومات ادا کرنا چاہتے ہیں،میں نے عدالت کو کہا ہے کہ مرنے والوں کی میتوں کو ہمارے حوالے کیا جائے،عدالت نے اس معالے پر اٹارنی جنرل سے تفصیلات مانگی ہیں،یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ بھارت نے آج تک میتوں کو حوالے کیوں نہیں کیا گیا،سپریم کورٹ نے ایک باب رقم کر دیا ہے کہ پاکستان میں ہی نہیں ملک سے باہر بھی اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…