جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کل ہی استعفیٰ دے دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے آمادگی ظاہر کر دی

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن والے لوٹی رقم پاکستانی قوم کو واپس کردیں،تو میں کل ہی استعفیٰ دینے کو تیار ہوں 31 دسمبر گزر گیا، 31 جنوری گزر گئی، مگر اپوزیشن کچھ نہ کرسکی، اپوزیشن نہ لونگ مارچ کرسکی نہ ہی لوگوِں کو اکٹھا کرسکی،استعفیٰ دینے کے لئے

جرات اور کردار کی ضرورت ہے۔جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا نوازشریف اور ان کا خاندان لوٹی دولت واپس کرے، تمام لوٹی دولت قومی خزانے کو جمع کرادیں۔ٓصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی لوٹی دولت واپس کرے۔ساری زندگی اپوزیشن جھوٹے وعدے کرتی رہی۔اخلاقی معیار پرپورا نہیں اتری۔پہلے یہ لوگ استعفیٰ دے رہے تھے اب، سینیٹ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ ماضی میں این آر او کرکے جدہ اورسوئٹز لینڈ بھاگے ہو ئے ہیں۔جن کی کرپشن کا پیشہ باہر ہو، وہ کیسے ایماندار ہوں گے۔ دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے، حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئیگا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کر کے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی۔ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…