جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

’’حکومتی اقدامات کے زبردست نتائج سامنے آنا شروع ، شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیاگیا ‘‘

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کےنتائج ملنا شروع ہوچکے ہیں، شدیدمہنگائی کی لہر پر قابو پالیا ہے اور اشیاکی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز سے بھاگ رہی ہے،قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں،

حقیقی فارن فنڈنگ تو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان لیتے رہے،انکے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، الیکشن کمیشن میں ایکسپوز ہونگے،شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا، اشیاء کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں،صوبے کے ہر شہری کو مفت صحت سہولیات دینا ہماری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،خیبرپختوخوا کے بعد پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ میثاق جمہوریت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی تجویز پر اتفاق کیا تھا، اپوزیشن سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز سے بھاگ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کرکے سینٹ کی سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے، شفاف انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں رکاوٹ بن رہی ہیں۔حکومتی رہنماؤں کو سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ مسئلہ ہے،قبضہ مافیا اپوزیشن رہنماؤں کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں، گزشتہ حکومتوں کی مدد سے مافیا سرکاری زمینوں پر قابض ہوا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرکاری زمینوں سے کمائی کے پیسے سے یہ سیاست کرتے رہے، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے اپنے ڈونرز کا مکمل ریکارڈ پیش کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو مختلف ممالک اور شخصیت نے فنڈنگ کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تحریک انصاف نے کسی حکومت یا این جی او سے پیسے نہیں لیے،حقیقی فارن فنڈنگ تو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان لیتے رہے،انکے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، الیکشن کمیشن میں ایکسپوز ہونگے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں، شدید مہنگائی کی لہر پر قابو پالیا، اشیاء کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، آج افراط زر اس سطح سے کم ہے جس سے سطح پر ہم نے حکومت سنبھالی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ عوام کو منتقل کررہے ہیں، خیبرپختوخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے، صوبے کے ہر شہری کو مفت صحت سہولیات دینا ہماری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،خیبرپختوخوا کے بعد پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…