پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کس دن پاکستان پہنچے گی؟ پی آئی اے نے ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کر دیں

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،نیویارک( این این آئی، آن لائن)کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچے گی،پی آئی اے نے کوروناویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777طیارے کے ذریعے چین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلز

پاکستان لائی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے احکامات جاری کردیئے ۔ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور ہیلتھ سروسز نے پی آئی اے سے درخواست کی تھی ۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کل جمعہ کے روز ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 84 ہزار 126 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 39 ہزار517 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار885 اور ایک کروڑ7 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی

ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 237 اور90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 37 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 71 ہزار 76 ہے۔برطانیہ میں 37 لاکھ 15 ہزار

سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں31 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار456 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 27 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور57 ہزار291 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ1 ہزار افراد متاثر ہیں

جبکہ 86 ہزار889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ49 ہزار839 افراد متاثر اور 25 ہزار476ہلاک ہو چکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…