پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیسے پکڑائو تمہارا کام ہو جائیگا وزیر اعظم ہائوس میں بدمعاشیہ نے پنجے گاڑلئے ہوشربا انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کارشاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ میں کوئی دودھ کے دھلے ہوئے لوگ نہیں ہیں۔ اس کابینہ میں لوٹ مار کی انتہا ہے ، چوری اور کرپشن کی بھی انتہا ہے۔ عمران خان کے

بارے میں ان کے مخالفین الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اہل نہیں ہیں اور انہیں تجربہ نہیں ہے لیکن آج تک ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا ، ایسا نہیں ہوا کہ کوئی وزیراعظم سے مل کر باہر نکلے تو دیکھے کہ باہر کوئی دو فرنٹ مین بیٹھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم ہائوس میں بد معاشیہ موجود ہے۔ یہ بات میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اور آج پھر دوہرا رہا ہوں۔وزیراعظم ہائوس میں بدمعاشیہ نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ اگر عمران خان کسی کو انکار کرتے ہیں تو باہر ایک بندہ کھڑا ہوتا ہے جو کہتا ہے کہ یار مجھے پیسے پکڑا ئوکام ہو جائے گا اور یہ مجھے ذاتی تجربہ ہے۔ مجھے بہت شرمندگی ہوئی ہے ، اگر کوئی اپنا کام کہہ دے تو پہلے کہا جاتا ہے کہ نہیں یہ نہیں ہو سکتا ، خان صاحب نہیں مانیں گے اور اس کے بعد اگر اسی بندے کو کچھ پیسے پکڑائو تو کام ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کرپشن اور کرپشن کا سمندر ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آس پاس ایسے لوگ موجود ہوں جیسے ندیم افضل چن ۔ عمران

خان کی پالیسی کرپشن کے خلاف ہے کہ اس حکومت نے کرپشن کے خلاف کارروائی کرنی ہے اور عوام کو ڈیلیور کرنا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نور عالم باقاعدہ ایک سیاسی شخصیت ہیں۔ عوام میں ان کی جڑیں موجود ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو باہر جا کر لوگوں سے ملتے ہیں۔ ان کا

کہنا ہے کہ مہنگائی ہے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں۔ اب اس بات پر اختلاف پر عمران خان نے کہا کہ جو اختلاف کرے گا وہ نکل جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے تما م حکومتی وزرا کے احتساب کا مطالبہ

کر دیا، کہتے ہیں کہ وزیر اور مشیر عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں ٹیکنوکریٹ لو گ چلے جائیں گے، ذلیل اور رسوا ہم لو گ ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان اور نجیب ہارو ن ملک

میں مہنگائی و بیروزگاری پر وزیراعظم کے خلاف پھٹ پڑے ۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اور آپکی پارٹی کو ہماری باتیں بری لگیں گی ہم پارٹی سے مخلص ہیں ، وزرا اور مشیر آپ کو سبز با غ د کھا رہے ، میں بھی احتساب

کے مرحلے سے گزر چکا ہوں لہذا تمام وزیروں اور مشیروں کا بلاتفریق احتساب ہو نا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ لوگ چلے جائیں گے ،عوام میں ذلیل و رسوا ہم ہی لو گ ہو جائیں گے ، پارٹی رکن نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب 2023 تک کچھ نہیں ہوگا نہ کے فور منصوبہ لگے گا نہ کچھ اور ہو گا جس پر وزیراعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجیب ہارون صاحب آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں جس پر نجیب ہارون نے کہا کہ وزیراعظم صاحب برا نہ لگے تو میں آپ کو ٹھیک بتار ہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…