اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بڑا سیاسی بھونچال جسٹس(ر)عظمت سعید کو ارب پتی بننے کی آفر مقدمات میں کلین چٹ کے بدلے بھاری پیشکش کرنیوالے شخص کا نام بھی سامنے آگیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا میں بتا دوں کہ جسٹس (ر)عظمت سعید کو کس بندے کے ذریعے بھیجا گیا ہے؟ میں لاہور میں سیاست کرتے کرتے بوڑھا ہو گیا ہوں۔ کیا میں بتا دوں کہ

عظمت سعید اور آصف سعید کھوسہ کے بھائی کو امریکہ سے کس نے بلایا؟ ناصر کھوسہ کو بھی امریکہ سے بلایا گیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کے پاس نواز شریف نے تین لوگوں کو بھجوایا اور انہیں ارب پتی ہونے کی پیشکش کی گئی ۔ عارف حمید بھٹی نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی جس میں عدلیہ اور دیگر اداروں کے افراد بھی شامل تھے اس پر سوال اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ حکومت کو ایک سازش کے تحت گرایا گیا تھا ، تو کیا یہ اداروں پر الزام عائد کر رہی ہیں؟ پہلے یہ کہہ رہی تھیں کہ حقائق میڈیا پر لائے جائیں گے، ان کے پاس کیا حقائق ہیں؟ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر جسٹس (ر)عظمت سعید نے نام بتا دئیے کہ کس کس بندے نے نواز شریف کی جانب سے کیا کیا پیشکش کی تھی تو پھر بھونچال آ جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے تعین کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید کو سونپ دی تھی۔ لیکن ن لیگ کی جانب سے اس کمیٹی کو سختی کیساتھ مسترد کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…