ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے گلے شکوے کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی میڈیا میں کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر مسلط کر رہے ہیں۔ جب بلاول اور مریم نے خود ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر مجھے سربراہی کیوں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ ہر فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔چھوٹی جماعتوں کو خدشات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) انہیں استعمال کر رہی ہیں ،انہوں نے شکوہ کیا کہ دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی خدشات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ جس پر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد برقرار رہنا چاہئے۔ دونوں رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ کی شخصیت ہی پی ڈی ایم کو آگے لے کر چل سکتی ہے۔آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ شکایت نہیں ملے گی، ہر فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…