اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض وزیراعظم عمران خان کو شکایت لگادی

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، اے پی پی )وفاقی وزرا نے کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیوں میں عدم شرکت پر وزیراعظم سے سیکرٹریز کی شکایت کردی۔ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزرا نے کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی شکایت وزیراعظم

کو کی جس پر وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کو ہرصورت کابینہ وپارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریز مکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھجوادیا جس کے بعد سرکاری مصروفیات کے باعث غیرحاضری کے بارے میں قبل ازوقت سیکرٹری کابینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔دریں اثنا  کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اور سپیشل انیشیٹوکے زیر انتظام لانے اور ادارے کے مستقبل کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تشکیل شدہ کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کی International Network on Bamboo and Rattan (INBAR)ممبر شپ کے حوالے سے الحاق

کے دستاویزکی منظوری دی۔کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیزکے زیر انتظام تمام درجوں کی ملازمت

پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ

تک توسیع کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے نادراکے مالی سال 2019-20ء کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کے تقرر کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی درآمد کے حوالے سے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی جانب سے

سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے ورکرز ویلفیئر فنڈہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی 2020کے مسودے اوراس پالیسی کے تحت ورکرز ویلفیئرفنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات

کے 7جنوری 2021ء اور 14جنوری 2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 18جنوری 2021ء اور 21جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے اقتصادی

رابطہ کمیٹی کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی چند ہدایات کی روشنی میں توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے انتخابات کے حوالے سے نامزدگیوں، جن میں سیدخالد سراج، ظفر مسعود، محم ریاض خان، شمامہ تل امبر ارباب، جہانزیب درانی، اکبر ایوب خان شامل ہیں، کی منظوری دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…