منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی سفیر نے ایک قیدی کو خط لکھاجو کسی اعزاز سے کم نہیں چین کے سفیر کا جیل میں قید شہبازشریف کو خط تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) احتساب عدالت میں منفی لانڈرنگ پر سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چین کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کی جانب سے لکھا گیا اعزازی خط عدالت میں پیش کردیا ۔شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے ۔شہباز شریف نے

کہا ہے کہ میں قید میں ہوں ،چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک اور دیگر منصوبوں کی تعریف کی ،یہ میرے لئے پوری قوم کی عزت ہے ،ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،میرے اوپر دوسال سے الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے ،اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کررہے ہیں ،میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں ،میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے ۔کیس کی سماعت کرنے والے جج نے کہا کہ خط کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے اپنے الوداعی خط میں لکھا کہ25 جنوری کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل پر سبکدوش ہو رہا ہوں اور چین واپس جا رہا ہوں،آپ چین اور اس کے عوام کے دیرینہ دوست ہیں،بطور وزیر اعلی پنجاب سی پیک منصوبے کے لیے آپ کے جوش و جذبے سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں،آپ نے متاثر کن پنجاب سپیڈ کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی،آپ

نے پاکستان اور چین دوطرفہ دوستی کو ایک نئی مہمیز دی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے ،مجھے امید ہے کہ آپ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر دونوں جماعتوں، دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ قونصل جنرل نے شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں ان کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہارکیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…