اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

وفاقی وزیر غلام سرور کو سورة الناس بھی پڑھنے نہیں آتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جلسہ میں سورة الناس غلط پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی علاقہ لب ٹھٹھو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر غلام

سرور خان خطاب کررہے تھے اپنی تقریر کے دوران انہوں نے سور ةالناس کی آیات پڑھیں جلدی میں غلط پڑھ گئے جس پر ان کی تقریر کا وہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مختلف تبصرے کئے جاتے رہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے لب ٹھٹھو گاؤں حسن ابدال روڈ میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا ، ایم این اے منصور حیات خان ایم پی اے عمار صدیق خان بھی اس موقع پر موجود تھے ، 9کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کے منصوبہ افتتاح کیا۔72لاکھ50 ہزارروپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام دیہاتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی مقصد ہے۔بلا تفریق خدمت اولین ترجیح ہے۔موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔آپ سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو رہا ہیوفاقی وزیر نے

کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے کئے تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانئے۔شیطان کا کام ورغلانا ہے۔ اللہ تعالی شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔شیطان کے نائب بھی موجود ہیں۔

اللہ پاک پی ڈی ایم جیسے شیطانوں سے بھی محفوظ رکھے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مولوی فضل الرحمان جیسے شیطان سے بھی محفوظ رکھے۔اس کا کام عوام کو ورغلانا ہے انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو ایک ایک موقع ملا۔جن کو تین تین بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں

کا سوچا،غلام سرور نے کہا کہ کہا جاتا ہے پی آئی اے میں ہماری غلطیوں اور نااہلیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا۔ انسان ہیں غلطی ہو سکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا۔ انہو ں نے کہا کہ پی آئی اے 462 ارب خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا ہے۔ یہ انکی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی لائسنس والا سوزکی نہیں چلا سکتا تو یہاں جہاز چلارہے ہیں۔ لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائسنس والوں کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ ہی احتساب کا ہے جنہوں نے

ملک لوٹا انکا حساب ہم نے کرنا ہے۔ حساب کتاب چھوٹے چوروں سے نہیں وزیراعظم ہاوس سے پہلے احتساب شروع کیا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب ہائوس تختہ لاہور کے ڈرامہ باز کو ہم نے پکڑا۔ جس کے شر سے سرکاری افسروں کی بیویاں اور لوگوں کی بچیاں محفوظ نہیں تھی،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔پی ڈی ایم کا مستقبل جیلیں ہیں اور ان انجام بھی یہی ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے ہم میں کوئی سندھی، بلوچی کوئی پنجابی، پٹھان نہیں سب پاکستانی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…