اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کا اعلان

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

لاڑکانہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹائیں گے،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گھر بھیجیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں موہنجو داڑو روڈ پر نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور کے تحت عوام کی خدمت کی اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے، یہ منصوبہ کچھ سال قبل صرف کاغذات میں تھا، اس انڈسٹریل زون سے نا صرف مقامی صنعتوں اور کاروبار کو فائدہ ہوگا بلکہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سال میں پاکستان کی معیشت کو جتنا نقصان ہوا اتنا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی شرح نمو افغانستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے اور مہنگائی کی شرح بھی ان ممالک سے زیادہ ہو، موجودہ حکومت ہر کاروبار کرنے والے اور صنعت لگانے والے کو چور بنادیتی ہے اور ان سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈنڈے کے سہارے معیشت اور ملک چلانا چاہتی ہے، حکومت کا کام سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے، حکومت سندھ نے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے،ڈنڈے کے زور پر معیشت اوپر نہیں آئے گی،ٹیکس ادا کرنے والے کریمنل نہیں ہیں،سندھ کا ریونیو بڑھا ہے،وفاق میں پی ٹی آئی غلط حکومت چلا رہی ہے،تاجروں مزدوروں اور سرمایہ کاروں ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ انہوں

نے کہا کہ سکھر میں مزدور سٹی کا افتتاح کیا،جس میں گھر اور فلیٹس بنائے ہیں،عام آدمی کو ریلیف دینا ہے،زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ہم صنعت اور بزنس کے دشمن نہیں ہیں،وفاق نے ہمیں تنہا چھوڑا ہے،سندھ حکومت ملکر سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے

عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ گھر اور50لاکھ نوکریاں دے گی وہ ہم نے کہیں نہیں دیکھیں،دوسال میں پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کریں گے،عمران خان کے راستے میں پی پی پی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ رکاوٹ ہیں،نیب کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا،تاریخی بے روزگاری اور تاریخی مہنگائی حکومت کی نالائقی ہے،بجلی گیس سمیت دیگر چیزوں کے پیسے حکمران کھا رہے ہیں،ایسی

حکومت لائیں گے جس کو عوام منتخب کریں اور عوام کی حکومت ہو،پی ڈی ایم کے ذریعہ سے جمہوری آئینی طریقے سے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔آئینی اور جمہوری طریقہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے۔وزیراعظم سپیکر کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ ہیں،پی پی پی رہنماؤں کو نیب کے ذریعے ڈرایا گیا ہے،ہم جانتے ہیں کہ غیر سیاسی قوتوں کو کیسے نکالنا ہے،کٹھ پتلی کو گھر جانا پڑے گا،پاکستان کا مستقبل روشن ہے،بھرپور عوامی طاقت سے مقابلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…