بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

احتجاج سے قبل پی ڈی ایم کو بڑی کامیابی حاصل سپریم کورٹ نے اہم ترین( ن) لیگی رہنما کی نااہلی ختم کردی انتخابات لڑنے کی اجازت

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگی امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی، عدالت نے کہاکہ یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے

کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی؟وکیل نے کہاکہ محمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شیئرہولڈر تھے،عدالت نے کہاکہ نجی بینک اور یعقوب شیخ میں قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی،نجی بینک سے سیٹلمنٹ کسی دبائو کے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی،یعقوب شیخ کے راستے میں سیٹلمنٹ رکاوٹ نہیں ہوگی۔دوسری جانب پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے جارہی ہے ، مختلف شہروں سے ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں ، ادھروزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ مانیٹرنگ سیل کا فوری دورہ کیا اور جائزہ لینے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی دیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمروں کی مدد سے زیرک جائزہ لیا جائے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے،کوئیک ریسپانس فورس کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا گیا،نادرہ اور آئی ٹی کی ماہر ٹیموں کو بھی وزارت داخلہ بلوا لیا گیا،شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلی بار کسی روک ٹوک کے بغیر احتجاج کی اجازت دی گئی ہے،امید ہے پی ڈی ایم بھی پر امن احتجاج کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…