حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام ہو گئی۔اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا گیا، انکشاف کیا گیا کہ جمعے کو مارچ کے ایل این جی ٹینڈر میں بھی حکومت کو 22 اعشاریہ دو فیصد کا ریٹ ملا، جنوری میں دیر سے ٹینڈر کی وجہ سے پہلے ہی عوام اور

انڈسٹری پریشان ہیں۔پروگرام میں کہا گیا کہ پانچ ماہ کی مسلسل تاخیر سے حکومت کو یا تو ایل این جی ملی ہی نہیں لیکن جب ملی تو تاریخ کے مہنگے ترین ریٹ پر ملی، انکشاف کیا گیا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے قومی خزانے کو 122 ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ایک خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو 30 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کے بعد اپنی پالیسی پر نظرثانی شروع کر دی تھی۔سردیوں میں بار بار دیر سے ٹینڈر کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے،غلطی ماننے سے انکار کرنیوالی حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے اپریل کیلئے ایل این جی خریدنے کے سلسلے میں 3 ماہ پہلے 31 دسمبر کو ہی اشتہار دے دیاتھا، اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتے رہے ہیں۔سردیوں میں مہنگی ایل این جی خریدنے کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف 35 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا بلکہ جنوری کے پہلے 20 دن کیلئے ایل این جی کے سپلائرز آئے ہی نہیں۔ ایل این جی نہ ملنے کے باعث ہی عوام گیس کا بحران بھگت رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…