بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے کس ملک کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، یہ ویکسین چین کی تیار کردہ نہیں بلکہ۔۔۔مریضوں کی جان میں جان آگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی 1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے، اے زیڈ ڈی 1222 کورونا ویکسین آکسفورڈ،

آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے۔ذرائع کے مطابق منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے۔دریں اثنا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 45افراد جاں بحق اور 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کے مطابق ایک روز میں 2 ہزار 432 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،ملک بھر میں ایکٹو کیسز

کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 099 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔علاوہ ازیں پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر منظور

کورونا کی وجہ سے انتقا ل کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی کچھ ہی دیر قبل جان کی بازی ہار گئے،40 سالہ ڈاکٹر منظور گزشتہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے،کورونا کی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور انتقال کر گئے ،وائے ڈی اے کی جانب سے

تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر وائے ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر منظور کے خاندان والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ صدر وائے ڈی اے اسلام آباد نے بتایاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ کئیر ورکرز قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فیض خان اچکزئی نے کہاکہ

ڈاکٹر منظور کی ہیلتھ کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بطور ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی مرحوم نے ہمیشہ پیشہ وارانہ انداز میں مریضوں کی خدمت کی۔ سیکرٹری جنرل وائے ڈی اے کے مطابق حکومت سے مرحوم کے خاندان والوں کی مالی معاونت اور شہید پیکیج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز چوہدری کے مطابق حکومت ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…